ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے پر سی اے سی آج لے سکتی ہے فیصلہ

ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے پر سی اے سی آج لے سکتی ہے فیصلہ

Tue, 11 Jul 2017 19:01:13  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،10؍جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کے لیے انٹرویو ممبئی میں پیر کو ہوگا۔ٹیم انڈیا کے کوچ کے لیے جن امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں روی شاستری، وریندر سہواگ، کریگ میکڈرموٹ، لانس کلوزنر، راکیش شرما، لال چند راجپوت، فل سیمسن، ٹام موڈی، ڈوڈا گنیش اور رچرڈ پابس شامل ہیں،حالانکہ ان 10لوگوں میں سے 6کو ہی انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

کوچ کے عہدے کے لیے انٹرویو کرکٹ ایڈوائزری کونسل (سی اے سی )لے گی۔اس کے رکن سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن اور سوربھ گانگولی ہیں۔غور طلب ہے کہ چمپئنز ٹرافی کے بعد انیل کمبلے نے ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ان کی مدت کار ایک سال کی تھی ، لیکن ویسٹ انڈیز کے دورے کو دیکھتے ہوئے ان کی مدت میں توسیع کر دی گئی تھی ۔کمبلے نے حالانکہ چمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد کپتان وراٹ کوہلی سے اختلاف کی بات کو مانتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا۔اس سے پہلے ہی کمبلے کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست طلب کی تھی اور کمبلے کو موجودہ کوچ ہونے کا فائدہ دیتے ہوئے براہ راست انٹری کی اجازت دی گئی،لیکن استعفی دینے کے بعد کمبلے کوچ کے عہدے کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ، کپتان وراٹ کوہلی کی پہلی پسند ٹیم انڈیا کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری ہیں اور انہی کا نام سب سے اوپر چل رہا ہے۔درحقیقت وراٹ کوہلی کو کپتانی دئیے جانے کے حامیوں میں بھی شاستری سب سے آگے تھے اور دونوں کی ٹیوننگ کی کافی اچھی تھی۔سمجھا جاتا ہے کہ جب انیل کمبلے کو کوچ کے لیے شاستری پر ترجیح دی گئی تھی، تو اس وقت بھی کوہلی اس کے لیے تیار نہیں تھے اور وہ شاستری کو ہی چاہتے تھے، لیکن سورو گنگولی نے شاستری کو کنارے کر دیا تھا اور اس پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔خبروں کے مطابق، 23؍مئی کو چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کے انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے کوہلی نے سچن تندولکر اور وی وی ایس لکشمن سے ملاقات کرکے روی شاستری کے نام پر غور کرنے کی بات کہی تھی۔


Share: